پشاور۔ 20 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ضلع خیبر نے عیدالضحیٰ کی تینوں دنوں کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر شارق ریاض خٹک کو ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے رپورٹ پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں عیدالضحیٰ پر 50 مختلف قسم کے حادثات پر عوام الناس کو بروقت ریلیف دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 34 میڈیکل، 10 روڈ ٹریفک حادثات،1 آگ لگنے کا واقعہ،1 گولی لگنے، 1 ڈوبنے اور دیگر ریکوری کے 3 حادثات میں سروسز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔عیدالضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف مرکزی عیدگاہوں میں ایمرجنسی سٹاف نے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 خیبر کے کنٹرول روم سٹیشنز فعال ہیں اور ریسکیو 1122 کی جانب سے خدمات کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔