ریسکیو 1122 فیصل آباد کی جانب سے عالمی فرسٹ ایڈ ویک کے حوالے سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں تربیتی ورکشاپ

112
ریسکیو 1122 فیصل آباد کی جانب سے عالمی فرسٹ ایڈ ویک کے حوالے سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں تربیتی ورکشاپ
ریسکیو 1122 فیصل آباد کی جانب سے عالمی فرسٹ ایڈ ویک کے حوالے سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں تربیتی ورکشاپ

فیصل آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 فیصل آباد کی جانب سے عالمی فرسٹ ایڈ ویک کے حوالے سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے عالمی ویک کے موقع پر سیکرٹری ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عالمی فرسٹ ایڈ ویک کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں بی ایل ایس (سی پی آر) کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی امداد جس کا مقصد عوام میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ تربیت یافتہ لوگ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت اپنا مثبت کردار ادا کر کے لوگوں کی جانیں بچا سکتے ہیں۔ ریسکیو 1122 فیصل آباد نے سال 2024ء میں مختلف ایمرجنسیر کی صورت میں اب تک 100502 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کی سہولت دے کر جان بچائی۔

عالمی فرسٹ ایڈ ویک کی مناسبت سے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں موجود ہر شخص کو چاہیے کہ وہ فسٹ ایڈ کی تربیت ضرور حاصل کرے تا کہ دوران سفر گھر میں یا کام کی جگہ پر کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں متاثرین کو حادثہ کے وقت طبی امداد دے کر انسانی جانوں کو محفوظ کیا جاسکے۔ تربیت یافتہ فسٹ ایڈر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر طارق محمود نے کہا کہ معاشرہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر فرد ریسکیو 1122 سے فرسٹ ایڈ کی ٹرینگ حاصل کرے تا کہ با قاعدہ تربیت یافتہ امداد کے پہنچنے سے قبل کسی بھی حادثہ یا سانحہ میں مقامی افراد بروقت طبی امداد فراہم کر سکیں۔

طبی امداد حاصل کر کے ہم محفوظ معاشرہ تشکیل کر سکتے ہیں اس سلسلے میں ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف اداروں، یونیورسٹیز اور کالجز کو ابتدائی طبی تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔