ریسکیو 1122 مانسہرہ کا پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کے لیے2 روزہ ایمرجنسی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

110
Rescue 1122 Battagram
Rescue 1122 Battagram

مانسہرہ۔ 06 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ٹریننگ وِنگ ٹیم کے انچارج حماد ملک نے پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کے لیے2 روزہ ایمرجنسی فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا ۔

ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق ٹریننگ سیشن کا مقصد پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کی بنیادی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ہنگامی حالات میں بروقت اور موثر کارروائی کر سکیں۔