ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

76
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ستمبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،گزشتہ ماہ کے دوران 207 مختلف ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی۔ مختلف ایمرجنسیز کے دوران 209 زخمیوں و مریضوں کو ریسکیو سہولیات فراہم کیں۔ ستمبر کے دوران مختلف ایمرجنسیز میں 163 میڈیکل، 23 ٹریفک حادثات، 7 گولی لگنے، 3 آگ لگنے، 3 ڈوبنے اور 8 متفرق واقعات شامل ہیں۔

ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کی طرف سے ریفر کردہ 225 مریضوں کو ضلع اندر اور ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی نگرانی میں ضلع بھر میں حادثات کے شرح میں کمی لانے کیلئے مختلف سکولز، کالجز اور کمیونٹی لیول پر فائر سیفٹی اور زندگی بچانے کی عملی تربیت فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔