ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

124
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ ۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نےریسکیو 1122 مانسہرہ کی مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق گزشتہ ماہ 113 مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کی گئیں، جن میں 85 میڈیکل،17 ٹریفک حادثات، 3 آگ لگنے، 2 ڈوبنے اور 2 گولی لگنے کے واقعات شامل ہیں،

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 141 ایمرجنسیز میں خدمات سرانجام دیں، جن میں 60 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 81 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیاگیا۔