مانسہرہ۔ 26 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ریسکیو مانسہرہ نے گزشتہ ہفتہ جن 47 ایمرجنسی حالات میں خدمات فراہم کیں ان میں 34 میڈیکل، 8 ٹریفک ایکسیڈنٹ، 3 گولی لگنے اور ایک چھت گرنے سمیت دیگر متفرق واقعات شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 50 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، 21 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 29 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122 مانسہرہ کے جوان 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کیلئے ئے تیار ہیں۔