مانسہرہ ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ہفتہ وار کرگردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے 3883 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 51 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے دوران 59 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے 9 ٹریفک حادثات، 38 میڈیکل ایمرجنسیز، ایک آگ لگنے، ایک گولی لگنے جبکہ 2 متفرق ایمرجنسیز کے دوران عوام کو خدمات فراہم کی گئیں۔ ریفرل ایمرجنسی کے تحت 68 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے ضلع میں اور دوسرے ضلع میں بہتر علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کیے کے پیش آنے والی کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں۔