ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

75
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ ۔20 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 13 تا 19 جنوری کے دوران ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم کو 3675 کالز موصول ہوئیں جن میں 55 ایمرجنسی، 3000 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی اور 620 ڈراپ کالز شامل ہیں، جس کے نتیجے میں 54 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا.

ریسکیو مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے 8 ٹریفک حادثات، 44 میڈیکل ایمرجنسیز، 2 آگ لگنے اور ایک گولی لگنے کے واقعات میں خدمات فراہم کیں۔ ریفرل ایمرجنسی کے تحت 39 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے حصول کے لئے ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کئے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں شہریوں کو بروقت بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں۔