مانسہرہ ۔ 24 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نےگزشتہ ہفتہ (17تا 23 جون) 77 ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو کنٹرول روم کو ٹوٹل 5696 کالز موصول ہوئیں جن میں 2280 معلوماتی اور فیک كالز شامل ہیں۔
ریسکیو مانسہرہ نے گزشتہ ہفتہ 77 ایمرجنسی حالات میں خدمات فراہم کیں، جن میں 44 میڈیکل، 11 سڑک حادثات، 17 آگ لگنے، 2 گولی لگنے اور 3 دیگر مختلف متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دیں۔ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 61 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں 16 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 45 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔