ریسکیو 1122 مردان نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات پیش کیں

73
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 03 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 مردان نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات پیش کیں۔ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق ان ایمرجنسیزمیں 10 ٹریفک حادثات، 37میڈیکل ، 2گولی لگنے کے ، 2آگ لگنے کے ،3ڈیلوری کیسز ، 3گرنے یا دیگر حادثات پیش آئے۔

ان حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 53 افراد کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے شہر کےمختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔اس کے علاوہ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 6ایمرجنسیز میں خدمات پیش کرتے ہوئے 5 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ ایک مریض کو ضلع سے باہر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔