22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 مردان نے رمضان المبارک میں 1 ہزار 6 سو 96...

ریسکیو 1122 مردان نے رمضان المبارک میں 1 ہزار 6 سو 96 واقعات میں خدمات پیش کیں، ماہانہ رپورٹ

- Advertisement -

پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان سید شعیب منصور کی نگرانی میں رمضان کے مہینے میں بھی ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل رہے،ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 6 سو 96 واقعات میں خدمات پیش کیں۔ ریسکیو1122 مردان کی جانب سے جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو 1122 مردان کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 33 ہزار 7 سو 42 کالز موصول ہوئیں۔

ان حادثات و واقعات میں 298 روڈ ٹریفک حادثات، 61 ڈیلوری جبکہ 1179 میڈیکل ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے آگ لگنے کے 43 حادثات میں کارروائی کرتے ہوئے عوام کی جان و مال بچانے میں خدمات فراہم کیں۔گرنے یا دیگر متفرق کے 53 حادثات پیش آئے، فائرنگ گولی لگنے، لڑائی اور جرائم کے 49 واقعات رونما ہوئے جبکہ ڈوبنے کے 3 اور 1 مکانات کی چھتیں گرنے کے حادثات رونما ہوئے۔ ان حادثات میں 100 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 نے 1 ہزار 6 سو 69 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا.

- Advertisement -

ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 2 سو 78 ایمرجنسیز میں خدمات پیش کرتے ہوئے 284 مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا۔ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 266 ایمرجنسیز کے دوران مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 12 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع سے باہر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577855

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں