ریسکیو 1122 مری میں بارش اور برفباری کے دوران فیلڈ میں متحرک ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

96
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

راولپنڈی۔3مارچ (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مری بارش اور برفباری کے دوران فیلڈ میں متحرک ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروسز مہیا کر رہے ہیں،برفباری کے باعث الرٹ جاری کرنے کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنا ہے،

ریسکیو 1122 سٹیشنز کی پوائنٹس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فیسلیٹیشن سنٹرز پر بھی ریسکیو اہلکار ایمرجنسی ریسورسز کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ہمہ وقت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی کور پلان پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔