ریسکیو 1122 ملتان نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 268 لوگوں کوریسکیو کیا، ترجمان

111
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 29 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں268لوگوں کوریسکیو کیا۔ریسکیوترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 274جبکہ 05 شجاع آباد میں اور 05 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں،جن میں ٹریفک حاد ثات کی تعداد 50ہے ، 49حادثات ملتان میں جبکہ ایک حادثہ جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 188 میڈ یکل کی ایمرجنسیز میں مر یضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ،182میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جبکہ03میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 03 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپور پیروا لہ میں اٹینڈ کی گئیں، 10 کرائم ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں اور 21 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔مجموعی طورپر268لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ، جن میں ملتان میں 260 افراد جبکہ 04 کوشجاع آباد میں اور 04 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔