ریسکیو 1122 ملتان نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 343 میں سے 317 افراد کو ریسکیو کیا، ترجمان

99
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 19 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 343 میں سے 317 افراد کو ریسکیو کیا، ان حادثات میں ملتان شہر میں 324 ، شجاع آباد میں 12 اور 07 جلالپورپیروالہ میں رونما ہوئے ، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 94 ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق 87حادثات ملتان میں ، 03 شجاع آباد جبکہ04 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 نے ملتان میں 217میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا، 207 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان ، 07 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد اور 03 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹینڈ کی گئیں۔

علاوہ ازیں 04 کرائم ایمرجنسیز سمیت11 متفرق ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں، مجموعی طور پر 317 افراد کو ریسکیو کیا گیا ، ملتان میں 301 جبکہ 10کو شجاع آباد اور 06 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔