ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 289افراد کو ریسکیو کیا، ترجمان

147
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 08 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 289افراد کو ریسکیو کیا ۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اس دوران ملتان شہر میں 273، شجاع آباد میں 15 اور جلالپورپیروالہ میں 8 ایمرجنسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حاد ثات کی تعداد 61ہے، اس دوران ملتان میں 56 اور شجاع آباد میں4 اور جلال پور پیر والامیں ایک ٹویفک حادثہ پیش آیا ۔

ریسکیو 1122 ملتان میں 179 میڈیکل ایمرجنسیز میں مر یضوں کوشہرکے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،اس دوران ملتان میں 169 ،شجاع آباد میں 7اور جلالپورپیروالہ میں 3میڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں،8کرائم ایمرجنسیزجبکہ30 متفرق ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر 289 افراد کوریسکیو کیا گیا ،اس دوران ملتان میں 267 افراد ،شجاع آباد میں 18 ،جلالپور پیر والا میں 4 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔