ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں245 لوگوں کو ریسکیو کیا،ترجمان

119

ملتان۔ 26 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں میں270 ایمرجنسیزمیں 245 لوگوں کو ریسکیو کیا ، ملتان شہر میں 257، 08 شجاع آباد میں اور 05ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں ۔

ٹریفک حادثات کی تعداد 58 رہی جن میں سے 51 ملتان میں، 05 شجاع آباد اور02 جلال پور پیروالا میں پیش آئے۔چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 168 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا ، 164میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں،02میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 02 میڈیکل

ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹینڈ کی گئیں ۔06 کرائم ایمرجنسیز اور 32 متفرق ایمرجنسیز بھی اٹینڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر245لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ،ملتان میں 231 ، 08 کوشجاع آباد اور 06 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔