ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 184 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 3,492 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق رپورٹ ہونے والی ایمرجنسیز میں 169 ملتان شہر، 9 شجاع آباد اور 6 جلالپور پیر والا میں پیش آئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے
ریسکیو 1122 ملتان نے 3,492 افراد کو ریسکیو کیا

مزید خبریں
ملتان۔ 27 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 184 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 3,492 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق رپورٹ ہونے والی ایمرجنسیز میں 169 ملتان شہر، 9 شجاع آباد اور 6 جلالپور پیر والا میں پیش آئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے،
جن میں 24 ملتان، ایک شجاع آباد اور ایک جلالپور پیر والا میں پیش آیا۔اسی عرصے میں 77 میڈیکل ایمرجنسیز پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، جن میں 76 ملتان اور ایک شجاع آباد میں رپورٹ ہوئی جبکہ جلالپور پیر والا میں کوئی میڈیکل ایمرجنسی رپورٹ نہیں ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک فائر ایمرجنسی، دو کرائم انسیڈنٹس اور دو فال (گرنے کے) واقعات پر بھی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کی۔ریسکیو 1122 کے مطابق مجموعی طور پر 2,373 افراد کو ملتان، 436 افراد کو شجاع آباد اور 683 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا، یوں ضلع بھر میں 3,492 افراد کو بروقت امدادی خدمات فراہم کی گئیں۔








