وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاران اور مستونگ میں 8 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نےبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی …
وفاقی وزیر ریلوے م کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاران اور مستونگ میں 8 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نےبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر افسران اور جوان وطن کے تحفظ کے لیے جس دلیری اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکار قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،دہشت گردی کے خاتمے تک ریاستی اداروں کی بھرپور معاونت اور قومی اتحاد ناگزیر ہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔








