ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عثمان جدون کا تبادلہ، نئی ذمہ داری کے تحت انہیں سیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ تعینات کر دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عثمان جدون تبدیل، نئی ذمہ داری سیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ تعینات کر دیئے گئے
مانسہرہ۔ 27 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عثمان جدون کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، انہیں سیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ (مہتمم بندوبست اراضی) تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق عثمان جدون اپنے دور تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور میں دلچسپی اور عوام دوست رویہ کی وجہ سے شہری حلقوں میں اچھی شہرت رکھتے تھے۔ عثمان جدون ایک باصلاحیت، فرض شناس اور تجربہ کار آفیسر ہیں جن کی نئی تعیناتی سے محکمہ اراضی کے امور میں مزید بہتری اور شفافیت آئے گی، وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے۔ مختلف سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا جاتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمت میں تبادلہ اور تقرریاں معمول کا حصہ سمجھی جاتی ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ نئی جگہ پر بھی اپنی ذمہ دایاں احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔








