"نوابزادہ نثار احمد خان کی وفات پر دلی افسوس ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔” — فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا کا نوابزادہ نثار احمد خان کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف سیاستدان مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے بڑے بیٹے نوابزادہ نثار احمد خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کومرحوم کے بھائیوں نوابزادہ منصور احمد خان ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان، نوابزادہ ابرار احمد خان، نوابزادہ اسرار احمد خان اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گورنرفیصل کریم کنڈی نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








