ریسکیو 1122 ملتان کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

133
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

ملتان۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی ماہ ستمبر 2024 ءکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران 9803ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے9359متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی گئی،ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا۔ریسکیو1122ملتان نے ماہ ستمبر میں2482ٹریفک حادثات،80آگ لگنے کے واقعات، 258لڑائی جھگڑے(کرائم ایمرجنسیز)،تین ڈوب جانے کی ایمرجنسیز ،11عمارتین منہدم ہونےکی ایمرجنسیز اور5511میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ،سانس اور گانئی کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا گیا،

9646 ایمرجنسیز میں 4032 متا ثرین کوہسپتال منتقل کیاگیا اور 4965کوموقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔مذکورہ تمام ایمرجنسیزمیں 362متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پر جاں بحق پائے گئے،321مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122ملتان نے15جانوروں کو بھی ریسکیو کر کےطبی امداد فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروس مہیا کرنا ہماری ترجیح ہے،ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کرکے شہریوں کو جلد از جلد امداد فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں 45080کالزموصول ہوئیں جن میں صرف9646ایمر جنسی کالز تھیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پرا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسرنے مزید کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں،بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ تیز رفتاری سے بچیں،خصوصا ًموٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔