ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ ہفتے 180 مختلف ایمرجنسیز پر اپنی خدمات سرانجام دئیں

91
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan

پشاور۔ 25 مارچ (اے پی پی):نوشہرہ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے گزشتہ ہفتے میں 180 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ۔ریسکیو1122 ترجمان نبیل خان نے بتایا کہ نوشہرہ کنٹرول روم کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کاشف خان کو پیش کی گئی ۔

ضلع نوشہرہ میں تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث 55 روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 155 میڈیکل، 03 آگ لگنے کے واقعات، 05 جرائم، ڈوبنے کے واقعات کی تعداد ایک جبکہ ایک دیگر ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 166 افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے مختلف ایمرجنسیز کے دوران چار افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کاشف خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے 60 مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیا جن میں 30 بیرونی ڈسٹرکٹ جبكہ 30 اندرون ڈسٹرکٹ ریفرل ایمرجنسیز شامل ہیں۔