ملتان۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 320 میں سے311 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان کے مطابق ان حادثات میں ملتان شہر میں303 جبکہ10 شجاع آباد اور 07 ایمرجنسیز جلالپور پیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 85 ہے۔ 81حادثات ملتان جبکہ 03 شجاع آباد اور ایک حادثہ جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 177میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ۔169 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان ، 05 شجاع آباد اور 03 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں۔07 کرائم اور 32 متفرق ایمرجنسیز بھی اٹنڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 311 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ملتان میں 294 جبکہ 11شجاع آباد اور06 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔