ملتان۔ 30 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 367 ایمرجنسیز میں 375 لوگوں کو ریسکیو کیا ۔ترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 344 جبکہ 14شجاع آباد میں اور 9 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 84 ہے 78 حادثہ ملتان میں جبکہ 3 حادثہ شجاع آباد میں اور3 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 233 میڈ یکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ،209 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی جبکہ 10 میڈیکل ایمرجنسیزشجاع آباد میں اور4 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں ،12 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں29 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔مجموعی طور پر 375 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 350 ریسکیو کیا گیا جبکہ 14کوشجاع آباد میں 11 جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603234