ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں293 لوگوں کو ریسکیو کیا،ترجمان ریسکیوملتان

99
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 314 ایمرجنسیز میں 293 لوگوں کو ریسکیو کیا ،ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 298 جبکہ 09 شجاع آباد میں اور 07 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 80 ہے ،72 حادثات ملتان میں جبکہ 03 حادثات شجاع آباد میں پیش آئے اور 05 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 193 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا 187 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی جب کہ06 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 00 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں04 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں26 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں ۔

مجموعی طور پر 293 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ملتان میں 276 ریسکیو کیا گیا جبکہ 08 کوشجاع آباد میں اور 09 کوجلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔