ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 افراد کو ریسکیو کیا،زیادہ تر حادثات ملتان شہر میں رونما ہوئے

122
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 05 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان کے مطابق زیادہ ترحادثات ملتان شہر میں رونما ہوئے۔مجموعی طور پرضلع ملتان میں 304 افراد میں سے 280 کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان حادثات میں ملتان شہر میں 287جبکہ11 شجاع آباد اور 06 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 69 ہے ۔66حادثات ملتان جبکہ صرف ایک حادثہ شجاع آباد میں پیش آیااور02 جلال پور پیروالامیں پیش آئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو1122ملتان میں187میڈیکل کی ایمرجنسیزمیں مریضوں کوشہرکےمختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔174 میڈ یکل ایمر جنسیز ملتان میں پیش آئیں جبکہ 09 شجاع آباد میں اور 04 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں ۔علاوہ ازیں10 کرائم ایمرجنسیز سمیت25 متفرق ایمرجنسیز بھی اٹنڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر284 لوگوں کوریسکیو کیا گیا۔ملتان میں265 جبکہ11شجاع آباد اور04 افراد کوجلالپورپیروالا میں ریسکیو کیا گیا۔