ملتان۔ 20 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 308 میں سے 291 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 295 جبکہ 9 شجاع آباد میں اور 4 ایمرجنسیز جلال پورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 70 ہے
، 67 حادثات ملتان جبکہ 2 شجاع آباد اور ایک حادثہ جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے ملتان میں 200 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 191 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں جب کہ 6 شجاع آباد اور3 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں۔
7 کرائم سمیت22 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں .مجموعی طور پر 291 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 279 جبکہ 8 کو شجاع آباد میں اور 4 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔