ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 344 افراد کو ریسکیو کیا ،ترجمان

112
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

ملتان۔ 22 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 351 میں سے 344 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 328 جبکہ 15شجاع آباد میں اور 08 ایمرجنسیز جلا لپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 83 ہے۔ 77 ملتان میں ، 03 شجاع آباد میں اور 03 حادثات جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے ملتان میں 223 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ 211 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں جب کہ 07 شجاع آباد میں اور 05 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپور پیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں جبکہ 19متفرق ایمرجنسیز بھی اٹنڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر 344 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 318 جبکہ 17 کو شجاع آباد میں اور 09 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔