ملتان۔ 18 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 362 ایمرجنسیز میں 368 افراد کو ریسکیو کیا ۔ترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 338 جبکہ 13 شجاع آباد اور 11 ایمرجنسیز جلال پور پیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 73 ہے، 71 حادثات ملتان جبکہ 02 حادثات شجاع آباد میں پیش آئے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 231 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا اور 216 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جبکہ 10 شجاع آباد میں اور 05 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں ، 07 کرائم اور32 متفرق ایمرجنسیز بھی اٹنڈ کی گئیں،مجموعی طور پر 368 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 343 جبکہ 14کو شجاع آباد اور 11 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔