ملتان۔ 03 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 حادثات میں 306 افراد کو ریسکیو کیا ۔ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 286 جبکہ 08 شجاع آباد میں اور 07 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں ۔ جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 67 ہے۔
62 حادثات ملتان میں جبکہ 02 شجاع آباد اور 03 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 193 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ۔187 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں جب کہ 03 شجاع آباد اور 03 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں۔
06 کرائم اور 23 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں ۔ مجموعی طور پر 306 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 288 جبکہ 10 کو شجاع آباد میں اور 08 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔