ملتان۔ 28 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 331 حادثات میں 330 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 310 جبکہ 12 شجاع آباد میں اور 09 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں ۔ جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 76 ہے۔ 71 حادثات ملتان میں جبکہ 02 شجاع آباد اور 03 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 205 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 194 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جب کہ 07 شجاع آباد میں اور 04 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں ,08 کرائم سمیت26 متفرق ایمرجنسیز بھی اٹنڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 330 افراد کو ریسکیو کیا گیا ملتان میں 309 جبکہ 11شجاع آباد اور 10 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589181