ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں 316 افراد کو ریسکیو کیا

91
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 14 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ایمرجنسیز میں 316 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 328 جبکہ 12 شجاع آباد میں اور 08 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں ۔ان میں ٹریفک حادثات کی تعداد 90 ہے۔

83 ملتان میں جبکہ 04 حادثات شجاع آباد اور 03 جلال پور پیر والا میں پیش آئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے ملتان میں 223 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ 212 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں ،06 شجاع آباد میں اور 05 جلالپورپیروالہ میں اٹینڈ کی گئیں۔

06 کرائم ایمرجنسیز اور 19 متفرق ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر 316 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ملتان میں293 جبکہ 12 کو شجاع آباد اور 11افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔