28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 نے عید الفطر کے ایام کی کارکردگی رپورٹ جاری...

ریسکیو 1122 نے عید الفطر کے ایام کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

- Advertisement -

03 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے عید الفطر کے دنوں کے حوالے سے ریسکیو اٹک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ عید کے پرمسرت موقع پر جہاں لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہاں ریسکیو اہلکار لوگوں کی خدمت میں مصروف تھے، ریسکیو 1122 کو عید کے 3 دنوں میں ٹوٹل 2015 کالز موصول ہوئیں

جن میں 372 ایمرجینسی کی کالز تھیں جن میں 66 روڈ ایکسیڈنٹ، 249 میڈیکل ایمرجینسیز، 17 آگ لگنے کے واقعات، 04 لڑائی جھگڑے، ایک ڈوبنے کا واقعہ اور 28 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز شامل ہیں۔ دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر ریسکیو پوسٹ قائم رہی، ضلع بھر سے 27 مریضوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے عید کے موقع پر عوام کی خدمت کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں