23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 نے ماہ مئی 2025 میں مجموعی طور پر 2377 افراد...

ریسکیو 1122 نے ماہ مئی 2025 میں مجموعی طور پر 2377 افراد کو ریسکیو کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

- Advertisement -

جہلم۔ 02 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے ماہ مئی 2025 میں مجموعی طور پر 2377 افراد کو ریسکیو کیا۔انجئنیر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم۔۔۔ماہ مئی میں ریسکیو 1122 جہلم کو کل 2390 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں . 361روڈ ٹریفک کے حادثات ہوئے، ماہ مئی میں 99افراد مختلف ایمرجنسیزمیں جان کی بازی ہار گئے، جن میں زیادہ میڈیکل ایمرجنسیزتھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2377لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1521مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ مئی میں جن 2390ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 361 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز 1626تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 46ہوئے،کرائم 34، ڈوبنے کے واقعات 04ہوئے، عمارت گرنے کے واقعات 05 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 314 رہی۔ ماہ مئی میں 99 افراد مختلف ایمرجنسیزمیں جان کی بازی ہار ے، جن میں زیادہ تر میڈیکل ایمرجنسیز تھیں۔ ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ مئی میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوریج رسپانس ٹائم 7.8 منٹ میں لوگوں کو ریسکیو کیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ماہ مئی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے جہلم پر فرضی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو کی جانب سے جنگی حالات کے پیش نظر ضلع جہلم میں کل 4978 افراد اور طالب علموں کو مختلف سکولز, کالجز، مساجد، مدرسوں اور اداروں میں ہنگامی انخلاء ، فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے متعلق ٹریننگ دی گئی ، جب کہ یونین کونس کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل بھی کی جا رہی ہے اور سکاؤٹس کے لئے CADRE ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 96مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نےکہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو سروسز فرہم کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604217

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں