ریسکیو 1122 نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 339 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

97
Rescue 1122

ملتان۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 339 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان کے مطابق ان حادثات میں ملتان شہر میں27 جبکہ15 شجاع آباد اور 02 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 90 ہے، 84حادثات ملتان میں جبکہ 05 شجاع آباد اور 01 حادثہ جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 189میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ۔183 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جب کہ 06 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اٹینڈ کی گئیں۔13 کرائم ایمرجنسیز بھی رونما ہوئیں۔

علاوہ ازیں37 متفرق ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر 339 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ملتان میں 325 جبکہ 12 شجاع آباد اور 02 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔