ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24گھنٹوں میں 338میں 310لوگوں کو ریسکیو کیا ۔ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں316جبکہ15 شجاع آباد میں اور 07 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 87ہے 83حادثات ملتان میں جبکہ 03 حادثہ شجاع آباد میں پیش آئے جبکہ1حادثہ جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 174میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مر یضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 164 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی جبکہ 08 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 02 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں۔10 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں اور61 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں ۔ریسکیو نے مجموعی طور پر 310 لوگوں کو ریسکیو کیا گیاجن میں ملتان سے 288 ریسکیو کیا گیا جبکہ 16کوشجاع آباد میں6کوجلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔