31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 پشاوراہلکاروں کے پروموشنز اور سروس سٹرکچر سے متعلق لائحہ عمل...

ریسکیو 1122 پشاوراہلکاروں کے پروموشنز اور سروس سٹرکچر سے متعلق لائحہ عمل کیلئے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 10 مئی (اے پی پی):ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ریسکیو 1122 اہلکاروں کے پروموشنز اور سروس سٹرکچر سے متعلق لائحہ عمل کےلیے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے کی. اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد، ڈائریکٹر آپریشن و کوارڈینشنز ڈاکٹر میر عالم خان، ڈائریکٹر فنانس کمال شاہ، ڈائریکٹر پلاننگ انجیئنر ناصر خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی پروموشن کے لیے دستیاب وسائل میں جو ممکن ہے وہ اقدامات جلد کیے جائیں گے

جن میں سر فہرست سنیارٹی لسٹیں فائنل کرکے اضلاع کو بھیجی جائیں تاکہ اگر کسی کی اس متعلق کوئی شکایت ہوں تو وہ ہیڈکوارٹرز سے رابطہ کریں اور ان کے مسائل حل کئے جاسکیں۔ دوسرے مرحلے میں دیگر باقی عہدوں پر موجود تکنیکی مسائل کو ختم کرنے کے لیے محکمہ ریلیف میں میٹنگ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سروس سٹرکچر سے متعلق بات چیت کی جائیگی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کے مسائل حل کرنے کےلیے لائحہ عمل تیا ر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ریسکیو1122 اہلکاروں کے بہتر اور روشن مستقبل کی نوید شامل ہیں جس کے لیے تمام تر موجودوسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں