ریسکیو 1122 پشاور نے اشرف روڈ پردکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا

112
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر مولٹی فوم کی دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق اشرف روڈ پر اسد نامی شخص کی مولٹی فوم کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 فائر وہیکلز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر کے 30 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔