22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 پشاور کی عیدالفطر پر خدمات،متعدد افراد کو جائے حادثہ پر...

ریسکیو 1122 پشاور کی عیدالفطر پر خدمات،متعدد افراد کو جائے حادثہ پر طبی امداد کی فراہمی

- Advertisement -

پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) پشاور نے عیدالفطر کے پہلے دن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی نگرانی میں 147 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔

غیور مشتاق خان کے مطابق عیدالفطر کے پہلے دن ریسکیو1122 پشاور نے عوام الناس کو 147 ایمر جنسیز میں بین الاقومی معیار کی سہولیات فراہم کیں جن میں 24 ٹریفک حادثات،17 آگ کے واقعات ، ڈوبنے کا 1واقعہ ، میڈیکل کے 104واقعات اور جرائم (گولی لگنے) کا 1 واقعہ شامل ہے،

- Advertisement -

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے اس دوران 163 سے زائد افراد میں سے متعدد افراد کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی جبکہ بیشتر زخمیوں اور مریضوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577847

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں