ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی جنوری 2024کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

102
Rescue 1122

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 02 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 ڈی آئی خان نے ماہ جنوری 2024کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی سربراہی میں ریسکیو 1122ڈیرہ اسماعیل خان نے کل 793 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کیں،

ریسکیو 1122 کو 2024کے پہلے ماہ کے دوران مجموعی طور پر 75426فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 60331غیر ضروری ، فیک کالز اور 14302معلوماتی و ادھوری فون کالز شامل تھیں،ریسکیو1122کے میڈیاکوآرڈینیٹر اعزاز محمودکی جاری رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری 2024کے دوران ریسکیو 1122 نے 552 میڈیکل، 111 روڈ ٹریفک حادثات، 13 آگ لگنے 9 لڑائی جھگڑے ، گولی لگنے ، ریکوری اور دیگر 8واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 705 مریضوں کو باحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،

اس کے علاوہ ریسکیو 1122 نے ماہ جنوری 2024 میں انٹرا ہاسپٹل ریفرل سروسز کے ذریعہ سے کل 88 ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے 83 مریضوں کو ضلع بھر کی مختلف تحصیل کے ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کیا جبکہ 5واقعات میں ڈی ایچ کیو ڈیرہ سے ملتان، پشاور اور اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ اس دوران کل 88مریض ریسکیو 1122 ریفرل سروس سے مستفید ہوئے

،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اویس بابر کی ہدایات پر ریسکیو1122ٹریننگ ونگ ٹیم نے مختلف تعلیمی اداروں اور محکموں میں درجنوں افراد کو ابتدائی طبی مداد اور آگ سے بچائو کے حوالے سے تربیت فراہم کی،ماہ جنوری کے دوران ریسکیو1122 کا اوسط رسپانس ٹائم 8 منٹ رہا۔\