پشاور۔ 01 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 کوہاٹ نے ماہ مئی کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کوہاٹ کو ماہ مئی 2025 میں 7003 کالز موصول ہوئیں جن میں 3975 غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز جبکہ 2685 ایمرجنسی یا انفارمیشن پر مبنی کالیں تھیں۔
ریسکیو 1122 کوہاٹ کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر مجموعی طور پر 507 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کی گئیں۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ نے گزشتہ ماہ مئی 2025 کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 15سیکنڈ میں 497 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔
گزشتہ ماہ کے دوران 49 روڈ ٹریفک حادثات، 223 میڈیکل ایمرجنسی ،20 آگ لگنے، 26 دیگر ہنگامی صورتحال (ریکوری) ، 14 گولی لگنے اور 1 بم دھماکہ جبکہ پانی میں ڈوبنے کے 6 واقعات رونما ہوئے۔ اس کے ساتھ 497 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا. ایمرجنسی واقعات میں کل 511 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603940