35.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 کوہستان اپر کا ریسکیو اہلکاروں کے لئے تربیتی کلاسز کا...

ریسکیو 1122 کوہستان اپر کا ریسکیو اہلکاروں کے لئے تربیتی کلاسز کا آغاز

- Advertisement -

داسو۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہستان اپر میاں ظاہر کی نگرانی میں ریسکیو سٹیشن 11 میں ٹریننگ ونگ انچارج عطاء اللہ نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے تربیتی کلاسز کا آغاز کر دیا۔

ترجمان ریسکیو1122 کوہستان اپر کے مطابق ٹریننگ ونگ انچارج عطاءاللہ نے سٹیشن 11 کے اہلکاروں کو ایمرجنسیز میں مہارت حاصل کرنے کے لئے مختلف حوالوں سے تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تربیتی کلاسز کا مقصد ریسکو 1122 کوہستان اپر کے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرنا اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا قدرتی آفات کی صورت میں انہیں بروقت امدادی سرگرمیوں کے لئے ہردم تیار رکھنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586916

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں