ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 40 فٹ گہرے پانی والے بور سے بلی کے بچے کو زندہ ریسکیو کرلیا

128
Rescue 1122
مانسہرہ،بٹل آر ایچ سی میں ریسکیو ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز

فیصل آباد ۔ 05 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 40 فٹ گہرے پانی والے بور سے بلی کے بچے کو زندہ ریسکیو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ستیانہ روڈ ستارہ گولڈ سٹی میں بلی کا بچہ 40 فٹ گہرے پانی والے بور میں گر گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے محنت اور جدوجہد کے بعد بلی کے بچے کو باحفاظت زندہ بور سے باہر نکال لیا۔موقع پر موجود لوگوں نے بلی کی جان بچانے پر ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔