ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 335 افرادکوریسکیوکیاگیا

97
ریسکیو1122

ملتان۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 343ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر335افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 326، شجاع آباد میں 11 اور جلال پور پیر والا میں چھ ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد96ہے

ملتان شہر میں 92 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں دو ،دو حادثات پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 194میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 186 ،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔تیرہ کرائم اور24متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 335افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 318، شجاع آباد میں 10 اور جلال پور پیر والا میں سات افراد کو ریسکیو کیا گیا۔