- Advertisement -
مانسہرہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 مانسہرہ کے زیرِ اہتمام جامع موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد ریسکیو عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور ایمرجنسی کی صورتحال میں مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔مشق کے دوران مختلف فرضی ایمرجنسی حالات تخلیق کیے گئے جن سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے عملی مظاہرہ کیا۔ ایسی سرگرمیاں نہ صرف عملہ کی تیاری کو بہتر بناتی ہیں بلکہ عوامی آگاہی اور اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586641
- Advertisement -