سرگودھا ۔ 13 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 سرگودھا کی جانب سے محفوظ کل کی جانب ایک اور قدم اُٹھا لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کرائم سین انویسٹی گیٹرز کو زندگی بچانے کی مہارتیں فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر مظہر شاہ کی نگرانی میں کرائم سین انویسٹی گیٹرز (CSIs) کے لیے ایک تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ معمول کے مطابق فرنٹ لائن رسپانڈرز کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کا اعتماد اور مہارت فراہم کرنے کی ایک مہم ہوتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر مظہر شاہ نے بتایا کہ زندگی بچانے والی ان مہارتوں کو سیکھ کریہ انویسٹی گیٹرز اب مشکل ترین حالات میں فوری کارروائی کے لیے بہتر طورپرتیار ہیں، جو انہیں روزمرہ کے ہیروز میں تبدیل کر دیتا ہے۔
تربیت میں بنیادی ہنگامی تکنیکوں پرتوجہ دی گئی تاکہ CSIs ایسے مواقع پر فوری مدد فراہم کر سکیں جہاں ہر سیکنڈ اہم ہوتا ہے۔ ڈی ای او ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ کارڈیو پلمونری ریسیسی ٹیشن (CPR) دل کے دورے کے شکار فرد کو ہوش میں لانے کی اہم مہارت، تاکہ طبی امداد پہنچنے تک دماغ کو آکسیجن ملتی رہے۔ خون بند کرنا اور فریکچر کا انتظام ، زخموں کو مستحکم کرنا اور مزید نقصان کو روکنا، تاکہ گھبراہٹ کی بجائے منظم کارروائی کی جا سکے۔ سانس کی نالی میں رکاوٹ کو دُورکرنا یہ تکنیک زندگی اور موت کے درمیان فرق کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آگ سے بچاؤ اور انخلاء کی تکنیکیں بشمول فائر ایکسٹنگوئشر کا صحیح استعمال، کیونکہ تیاری ہی تباہی کو روک سکتی ہے اور زندگیاں بچا سکتی ہے۔
یہ سیشن محض ضابطوں پرعمل کرنے کے بارے میں نہیں تھا بلکہ یہ ہمارے CSIs میں ہمت اور صلاحیت پیدا کرنے کے لیے تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ علم ہی طاقت ہے اور ان کے ہاتھوں میں یہ طاقت تحفظ، بچاؤ اور زندگیاں بچانے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ڈاکٹر مظہر شاہ نے بتایا کہ ان مہارتوں سے ہمارے انویسٹی گیٹرز کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دے کر، ریسکیو سروس سرگودھا ایک محفوظ اورمضبوط معاشرے کی جانب ایک اہم قدم اٹُھا رہا ہے۔ مل کر، ہم ایک ایسا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں جہاں سوچی سمجھی اور ماہرانہ کارروائی ہنگامی حالات کو زندہ رہنے کی کہانیوں میں بدل سکتی ہے کیونکہ جب زندگیاں داؤ پر لگی ہوں، تو صحیح تربیت ہی سب کچھ بدل دیتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596698