ایبٹ آباد۔ 30 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گلیات میں برف باری،بارش اورژالہ باری کےلئےاحتیاطی تدابیرجاری کردیں۔ ریسکیو1122ایبٹ آبادکی جانب سےگلیات میں جاری برفباری اورشہری علاقوں میں بارش کےلیےجاری احتیاطی تدابیرمیں کہاگیاہےکہ برف باری،تیز بارش اورژالہ باری کےباعث روڈ ، ٹریفک حادثات سمیت لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ موجودہے،
دوران سفرتیزرفتاری سےاجتناب اورفوگ لائٹس کااستعمال کیاجائے،شدید دھند میں ڈرائیونگ کےدوران گاڑی کےاشارے آن رکھیں اورمحفوظ جگہ پرپارک کریں،ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کےکسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس فراہم کی جائےگی۔