ایبٹ آباد۔ 03 جنوری (اے پی پی):ریسکیو1122بٹگرام نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ترجمان ریسکیوکےمطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسربٹگرام انجنئیرشارق ریاض خٹک کی زیرنگرانی مجموعی طورپر1920ایمرجنسیزمیں عوام کوخدمات فراہم کی گئیں
،ریسکیوبٹگرام نےگزشتہ سال کےدوران اوسط رسپانس ٹائم 6منٹ 30سیکنڈ میں1785 افراد کومختلف ہنگامی صورتحال کےدوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں جن میں 124ٹریفک حادثات،984میڈیکل ایمرجنسیز،76آگ لگنے،07گولی لگنےاور76دیگرہنگامی صورتحال کےواقعات شامل ہیں،
ریسکیو22 11 بٹگرام نےگزشتہ سال کےدوران ہسپتال سےہسپتال منتقلی سروس کےتحت ٹوٹل 518مریضوں کوایک ہسپتال سےدوسرے ہسپتال شفٹ کیاجن میں335ایمرجنسیزبیرون ضلع جبکہ183اندرون ضلع کی شامل ہیں۔