28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو1122صوابی کی گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹرکےطلباکےلئےایک روزہ تربیتی ورکشاپ

ریسکیو1122صوابی کی گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹرکےطلباکےلئےایک روزہ تربیتی ورکشاپ

- Advertisement -

پشاور۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی کی جانب سے گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹر شیوہ کے طلباء اور اساتذہ کےلئے فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت کی زیر نگرانی ٹریننگ ونگ صوابی کی ٹیم نے گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹر شیوہ کے طلباء اور اساتذہ کےلئے ایک روزہ فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤو فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی ٹریننگ دی گئی ۔

- Advertisement -

تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکا کو مختلف اقسام کے طریقے بتائے گئے کہ ایمرجنسی یا نا گہانی حالات کی صورت میں متاثرہ افراد کو کیسے ریسکیو کرکےفوری طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں بلیڈنگ کنٹرول، فریکچر مینجمنٹ، چوکنگ مینجمنٹ اور بیسک لائف سپورٹ و سی پی آر کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی گئی۔

ورکشاپ کے شرکا کو آتشزدگی کی صورت میں آگ پر قابو پانے یا آگ کے اثرات کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے کے مختلف طریقے بھی بتائے گئے ، تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہو۔ تربیتی ورکشاپ کے آخر میں شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹر شیوہ کے طلبا اور اساتذہ نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور ریسکیو 1122 صوابی ٹریننگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا-

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں