پشاور۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122صوابی کے اہلکاروں کی صلاحیتی استعداد میں مزید اضافہ اور جدت لانے کے لئےتمام ریسکیو اسٹیشنوں میں ریسکیو اہلکاروں کی تربیتی ریفریشر مشقیں جاری ہیں
تا کہ کسی بھی نا گہانی حالات یا ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 1122 صوابی کے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور جدت لائی جائے اور دوران ایمرجنسی بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔اس مقصد کے لیے جمعرات کےروزریسکیو 1122 صوابی کے اہلکاروں کے لیے ہائیٹ ریسکیو میں ریپیلنگ مشق کا انعقاد کیا گیا۔